ہو سکتا ہے الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔فائل فوٹو
ہو سکتا ہے الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔فائل فوٹو

24 مارچ تک ق لیگ اورایم کیو ایم کاحکومت سے الگ ہونے کا دعویٰ

کراچی:مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیشگوئی کی ہےکہ24 مارچ کے بعد ق لیگ اورایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوکر اپوزیشن میں آنے کا اعلان کریں گی۔
؎ انہوں نے پیشگوئی کی کہ 28 مارچ سے پہلے عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں اوران کو جیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، عمران خان کو اڈیالا جیل یا تو پھرخیرپورسینٹرل جیل میں رکھا جائے گا۔
منظور وسان نے کہا کہ عوام، اپوزیشن اور اتحادیوں کا پہلا ہدف عمران خان کو ہٹانا ہے، ہوسکتا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد کیئر ٹیکر حکومت بنے، شہباز وزیراعظم ہوں گے اور پھر عام انتخابات کروائیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس دیر سے بلوانے کا مقصد عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے اور اب عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ہے، حلوہ تیار پڑا ہے دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، مولوی کا بھی زور ہے اور ہم بھی تیار ہیں۔
مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ جنوری، فروری اور مارچ یہ تین ماہ میں کھچڑی پکے گی، اب صورتحال سب کے سامنے ہے۔