عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے۔مولانا فضل الرحمن

کراچی:سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں حکومت کی اہم ترین اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی اور انہیں اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ دو دن بعد ایم کیو ایم اپوزیشن کے ساتھ ہو گی ۔

ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایم کیو ایم آفس سے مطمئن ہو کر جا رہے ہیں ، موجودہ حالات پراپوزیشن اورایم کیوایم میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے،عمران خان تنہا ہوچکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے،عمران خان اور ان کے جماعت کے لوگ غیر مناسب تقاریر کرتےہیں،پی ٹی آئی والے سر تا پا وں تک منکرات سے بھرے ہوئےہیں،عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے۔