(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

قوم بدی کیخلاف27 مارچ کو میرے ساتھ نکلے،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام 27 مارچ کے جلسے میں بھر پورشرکت کریں ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ اس ملک میں ڈاکووں کا ٹولہ 30 سال سے لوٹ رہاہے ، اس نے اکھٹے ہو کرعوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگائیں ، انہیں کھلے عام خرید رہے ہیں ، میں یہ چاہتا ہوں کہ میری قوم27 مارچ کو میرے ساتھ نکلے اور پیغام دے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کو پتا ہونا چاہیے کہ آگے سے کسی کی جرات نہ ہو کہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچائے ۔