فتنے سے نمٹنا وفاق کی ذمے داری ہے  جو انہیں پوری کرنی چاہیے۔فائل فوٹو
فتنے سے نمٹنا وفاق کی ذمے داری ہے  جو انہیں پوری کرنی چاہیے۔فائل فوٹو

ریکارڈ غائب ہونے کا مقدمہ عثمان بزدار کے خلاف درج کرانے کا اعلان

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری وزیراعلیٰ ہاؤس کاریکارڈ غائب ہونے کا مقدمہ عثمان بزدارکے خلاف درج کروانے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا ن (ن) لیگ کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر جاری بیان میں کہناتھا کہ عثمان بزدار صاحب یہ کسی کے باپ کا مال نہیں، سرکاری ریکارڈ ہے،عثمان بزدار نے چھ ٹرکوں میں سامان نامعلوم مقام پرشفٹ کرایا، وہ فوری وزیراعلیٰ ہاؤس واپس لائیں، آپ ساڑھے تین سال پنجاب کے خزانے پر سیر سپاٹے کرتے رہے ہیں، جس شخص کے پاس سائیکل نہیں تھی وہ آج ارب پتی بن گیاہے۔

ان کا کہناتھا کہ بزدار صاحب ابھی تک آپ نے ملتان میں کروڑوں روپے کے خریدے گھراور بہت ساری بےنامی جائیدادوں کا حساب بھی دینا ہے،عثمان بزدارنے سالانہ گوشواروں میں 42ہزار ٹیکس ظاہر کیا لیکن اربوں کی پراپرٹی کے مالک کیسے بن گئے؟سب چوروں کا الگ الگ حساب دینا ہوگا بھاگنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے۔