ہمارے مذاکرات اب وزیراعظم عمران خان یا وفاقی ٹیم سے ہوں گے۔فائل فوٹو
ہمارے مذاکرات اب وزیراعظم عمران خان یا وفاقی ٹیم سے ہوں گے۔فائل فوٹو

ترین گروپ مائنس بزدار کے مطالبے پر ڈٹ گیا

لاہور:ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد ہی حکومت کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں۔
ایک بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات اب وزیراعظم عمران خان یا وفاقی ٹیم سے ہوں گے، ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات میں ترین گروپ نے کوئی لچک نہیں دکھائی،مرادراس کی عزت کرتے ہیں،ہماری بات صرف عمران خان سے ہوگی۔ عثمان بزدارکو ہٹائے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں، پہلے عثمان بزدارکی تبدیلی پھردیگرایجنڈے پر بات چیت ہو گی۔
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے اراکین کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں ، ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں کی پرانی تصاویر نکالی جا رہی ہیں۔