ایم کیو ایم جلد تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔فائل فوٹو
ایم کیو ایم جلد تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔فائل فوٹو

حکومت کی ایک اتحادی جماعت ساتھ چھوڑ گئی

اسلام آباد:حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور اپوزیشن کے معاملات طے پا گئے، ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔
اس سے قبل ایم کیو ایم کا وفد زرداری ہاؤس پہنچا، وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان ، امین الحق سمیت دیگر رہنما موجود تھے، آصف علی زرداری نے مہمانوں کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کررکھا تھا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے ملاقات میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ بھی ملاقات میں شامل تھے۔