شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو آخری وارننگ دیدی

وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی فیملی تک نہ جائیں ، یہ میری آخری وارننگ ہے ۔
اسلام آبا دمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہتا ہوں کہ عمران خان کی فیملی تک نہ جائیں ، یہاں بیٹیاں بیٹھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بلاول بھٹو بھی عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہا ہے , بلاول صاحب جس حمید گل کا آپ ذکر کر رہے ہیں وہ تو نواز شریف کے ٹکٹ دیا کرتا تھا، میں نے بھی گل حمید سے الیکشن کا ٹکٹ لیا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول صاحب ذرا پوچھیں کہ کون مال کھاتا رہا ،میں جاتا تھا کرنل قذافی کے پاس ، کون مال کھاتا تھا صدام حسین کا ، آپ کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے اسامہ بن لادن سے کس نے مال لیا تھا، اگر تاریخ میں باتیں ہوئی تو بہت دور جائیں گی ۔نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہے مگر اس کی آج تک کسی آرمی چیف سے نہیں بنی ۔
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کیا حیثیت کہ بلاول کو وارننگ دے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کو لائسنس ہے کہ وہ سب کو گالیاں دے، اگر عمران کو کوئی جواب دے تو شیخ رشید کیوں مائنڈ کررہے ہیں۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ عمران خان جس کو چپڑاسی نہیں رکھنا چاہتے تھے انہیں وفاقی وزیر بنادیا۔