ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔فائل فوٹو
ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کا مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے اعلیٰ سطح کا رابطہ

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا اور یہ ملاقات آج شام 7بجےاسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ چوہدری شجاعت حسین پہلے سے وہی ہیں ۔