دیر بالا۔گاڑی کھائی میں جاگری،10 افراد جاں بحق

دیر بالا کے علاقے کوہستان میں ہائی ایس گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق،16 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے دیرکوہستان میں ہائی ایس گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ،16 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بھی 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں اورلاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال دیر منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے بیان میں پتہ چلا ہے کہ ہائی ایس مردان سے کلاکوٹ جارہی تھی، کہ راستے میں پاتراک چالال کے مقام پر حادثے کی شکار ہو گئی۔