اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

حکومت کے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔مریم نواز

جہلم۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز’ مہنگائی مکاؤ مارچ“ کی قیادت کر رہے ہیں اور اسلا م آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔

موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہےقوم جشن منانے کی تیاری کرے، حکومت کے ساتھ کوئی نہیں ہوگا، کیونکہ یہ ڈوب چکی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا (ن )لیگ نے پرویزالہیٰ کو وزارت اعلیٰ پنجاب کی آفرکی ہے ؟ مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اسلام آباد جارہے ہیں ، پتہ چل جائے گا آفر کا .

ان کا کہناتھا کہ عمران خان کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ اگرعوام کی خدمت نہیں کریں گے تو انہیں گھبرانا ہو گا، نیازی نے اپنی توجہ عوام کی بجائے نوازشریف پر رکھی ۔،عمران خان کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ اگر عوام کی خدمت نہیں کریں گے تو انہیں گھبرانا ہو گا، نیازی نے اپنی توجہ عوام کی بجائے نوازشریف پر رکھی ۔