وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ گئی

لاہور: اپوزیشن نے پنجاب میں بھی محاذ سنبھال لیا ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروادی۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی۔

عدم اعتماد کی تحریک پر ن لیگ اور پی پی پی سمیت 126 ارکان کے دستخط ہیں اور اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر 119 ارکان کے دستخط ہیں۔

اسپیکر چوہدری پرویز الہی کو عدم اعتماد کی تحریک کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔ اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ قانونی ضابطے اور اسمبلی قواعد پر مکمل عمل ہوگا، عدم اعتماد کی تحریک پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد وزیراعلی عثمان بزدار پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے اور 14 دن میں اسپیکر پرویز الٰہی اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔