اسلم بھوتانی بھی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ جا ملے

عام انتخابات آرہے ہیں ،ہمیں اپنی سیاست دیکھنی ہے ، دیکنا ہے کہ ہمارے لیے کیا سود مند ہے۔ اسلم بھوتانی

               
March 29, 2022 · قومی
میرا جھکاؤ متحدہ اپوزیشن کی جانب پہلے سے تھے۔فائم فوٹو

میرا جھکاؤ متحدہ اپوزیشن کی جانب پہلے سے تھے۔فائم فوٹو

اسلام آباد:بلوچستان سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے متحدہ اپوزیشن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ساڑھے تین سال تک حکومت کے ساتھ رہا ، یہ نہیں کہوں گا کہ وہ صحیح نہیں چلے ، وہ میرے ساتھ ٹھیک چلے لیکن اب عام انتخابات آرہے ہیں ،ہمیں اپنی سیاست دیکھنی ہے ، دیکنا ہے کہ ہمارے لئے کیا سود مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بڑے احسانات ہیں ، بلاول بھٹو قابل احترام ہیں ، میرا جھکاؤ متحدہ اپوزیشن کی جانب پہلے سے تھا لیکن آج دوستوں کے کہنے پر باقاعدہ اعلان کر رہا ہوں ۔