آپ ملیں تو محب وطن کوئی اور ملے تو غداریہ کیسا اسٹینڈرڈ سیٹ کیا ہے ۔فائل فوٹو
آپ ملیں تو محب وطن کوئی اور ملے تو غداریہ کیسا اسٹینڈرڈ سیٹ کیا ہے ۔فائل فوٹو

علیم خان گروپ کا پرویزالٰہی ووٹ دینے سے انکار

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان گروپ نے ق لیگ کے چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود نے بیان دیا کہ عمران خان جن القابات سے پرویزالٰہی کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے۔ پہلے 4سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا اور اب پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا کیا اُن 184ارکان میں سے ایک بھی وزیر اعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الٰہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔

کمال ہے کہ اب نیا پاکستان پرویز الٰہی بنائیں گے، اگر نیا پاکستان پرویز الٰہی بنائیں گے تو تحریک انصاف بنانے کی کیا ضرورت تھی، وہ یہ کام گزشتہ 42سال سے کر رہے ہیں۔

ترجمان نے واضح کر دیا کہ کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دیں گے۔