وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو
وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو خط نہیں دکھایا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے ارکان کو دھمکیوں سے متعلق خط سے متعلق آگاہ کیالیکن خط نہیں دکھایا، وزیر اعظم نے خط کے مندرجات بتاتے ہوئے کیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو ملک کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے ، انہوں نے کئی عالمی سازشوں اور دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، ان کی حکومت گرانے کے لئے بھاری رقم استعمال کی جا رہی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی اداروں کے سربراہوں کو بھی خط کے معاملے پر اعتماد میں لے لیا گیا ہے ۔