کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہرکے قاتلوں کو معاف کردیا

کراچی میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیریں جوکھیو نے اپنے شوہر کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔

ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو کا ویڈیو بیان منظرِعام پرآگیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے شوہرناظم جوکھیو کے قاتلوں کو معاف کرتی ہوں۔

شیریں جوکھیو نے کہا کہ میرے چھوٹے بچے ہیں اور مزید کسی سے لڑ نہیں سکتی، اکیلی ہوں کوئی ساتھ نہیں ہے اور سب نے مشورہ دیا کہ کیس سے الگ ہو جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہیں، ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں قتل کیا گیا تھا۔