عمران خان کلین بولڈ ہو چکے۔خواجہ آصف

ان کا وکٹ پہ کھڑا رہنا غیر آئینی ہے، انکے تمام تراحکامات غیر آئینی ہیں ۔ٹوئٹ

               
March 31, 2022 · قومی
پرویز الہٰی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لٹ گیا ہو،فائل فوٹو

پرویز الہٰی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لٹ گیا ہو،فائل فوٹو

اسلام ٓٓباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کلین بولڈ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کلین بولڈ ہو چکے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا وکٹ پہ کھڑا رہنا غیر آئینی ہے، انکے تمام تراحکامات غیر آئینی ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کاہ کہ انکی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پچ پر لیٹنا بھی ان کو نہیں بچا سکے گا۔