خط کےحوالےسےآپ جوپوچھناچاہتےہیں وہ 3 دن بعدپوچھیں۔فائل فوٹو
خط کےحوالےسےآپ جوپوچھناچاہتےہیں وہ 3 دن بعدپوچھیں۔فائل فوٹو

اب عزت کا یہی راستہ ہے آپ خود مستعفی ہو جائیں۔بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے پاس صرف عزت کا ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ یہ ہے کہ عمران خان صاحب با عزت طور پر مستعفی ہو جائیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سر اب اپ کیلئے کوئی این آر او ، ایمنسٹی ، بیک ڈور ایگزٹ نہیں بچا ، میں آپ کو ایک تجویز دیتا ہوں ، آپ سے سیاسی اختلافات ہیں لیکن آپ ایک وقت میں ملک کے رہنما رہے ہیں ، عوام کو سپورٹس مین سپرٹ کاپیغام دیں ،آپ نے اپنی اننگز کھیلی ہے ، آپ کو ایک شفاف طریقے سے شکست ہوئی ہے ، اب عزت کا یہی راستہ ہے کہ آپ خود مستعفی ہو جائیں ۔آپ کے پاس واحد راستہ یہی ہے کہ آپ مستعفی ہو جائیں یا پھر مقابلہ کریں ۔

بلاول بھٹو نےکہاکہ انتخابی اصلاحات کاعمل جلدمکمل کریں گے، اصلاحات کےبعدہم سب چاہتےہیں کہ جلدانتخابات ہوں، جمہوریت اوراداروں کی غیرجانبداری پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،پی ڈی ایم جماعتیں حکومت بنانےکیلئےتیارہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ کمیٹی اجلاس بلانےکاکوئی نوٹیفکیشن نہیں دیاگیا، خط کےحوالےسےآپ جوپوچھناچاہتےہیں وہ 3 دن بعدپوچھیں، ہماراخیال ہےخط وزیراعظم کےکسی وزیرنےخودسفیرسےلکھوایاہے۔