جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلیے نامزد کردیا۔فائل فوٹو
جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلیے نامزد کردیا۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی 3 اپریل تک ملتوی

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہوتے ہی چند منٹ میں ختم ہوگیا، وقفہ سوالات میں ارکان عدم اعتماد پر ووٹ کا مطالبہ کرتے رہے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیا اور بحث نہ ہوسکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگیا۔ اسپیکر نے وقفہ سوال شروع کیا اورارکان سے کہا کہ ایجنڈے کی کارروائی کے مطابق سوالات کریں جس پرایک کے بعد ایک رکن کھڑے ہوئے اورانہوں ںے ایک ہی سوال کیا کہ اسپیکرعدم اعتماد کی ووٹنگ کب کرائیں گے؟

وقفہ سوالات میں پے درپے ہر رکن کی جانب سے ’’ووٹنگ کب کرائیں گے‘‘ کہ سوال پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ لگتا ہے کوئی بھی رکن سنجیدہ نہیں اس لیے اجلاس3 اپریل بروز اتوار تک ملتوی کیا جاتا ہے۔

اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع ہی نہ ہوسکی۔