ایک رجسٹرار تو میرے جیسے جج سے بھی زیادہ طاقتور ہے،فائل فوٹو
ایک رجسٹرار تو میرے جیسے جج سے بھی زیادہ طاقتور ہے،فائل فوٹو

چیف جسٹس نےجسٹس فائزعیسیٰ کے خط پر نوٹس لیا

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے قومی اسمبلی کی صورتحال پر از خود نوٹس جسٹس فائزعیسیٰ کے خط پر لیا ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ قومی اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر جسٹس فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا اور کارروائی سے آگاہ کیا ،چیف جسٹس نے قاضی فائزعیسیٰ کے نوٹ پرساتھی ججز کو مشاورت کیلیے گھر بلایا ۔ جس کے بعد اب چیف جسٹس عمرعطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں جبکہ عملہ بھی پہنچنا شروع ہو گیاہے ۔