(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عمران خان کا آج بعد نماز عشا ریڈ زون کے باہراحتجاج کا اعلان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے آج رات بعد نماز عشا کارکنوں کے ساتھ ریڈ زون کے باہر اسلام آباد کے بلیو ایریا میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے ساتھ براہ راست ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت نہیں کہ لوگوں کی قیمت لگا کران کے ضمیر خریدے جائیں اورپھرانہیں بھیڑ بکریوں کی طرح بند کردیا جائے ،انہیں اس لیے خریدا جائے کہ دوسری حکومت بنائی جا سکے ، اوپر سے آپ بیرون ملک کی سازش کا حصہ بن جائیں ، ہم اس ملکی غداری کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے ۔ آج بعد نماز عشا اپنے کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد میں احتجاج کروں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کے ایک ہوٹل میں لوگوں کی خرید و فروخت ہو رہی ہے ، جس ہوٹل میں یہ کام ہو رہا ہے اس کے باہر احتجاج کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  متحدہ اپوزیشن کے ارکان پنجاب اسمبلی گلبرگ کےہوٹل میں قیام پذیر ہیں اور مین بلیوارڈ پرواقع  اس ہوٹل کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ،  عبدالعلیم خان گروپ کےارکان بھی ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔