کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو
کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا،اس پرآرٹیکل6 لگےگا۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا اس کو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے احکامات کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 3 اپریل کو پاکستان کے آئین اور عوام کیساتھ کھلواڑ کیا، ملک میں پی سی او اور قبضے والی حالت ہے، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین شکن ٹولہ 22 کروڑ عوام اورآئین کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے،آئین معطل اور ملک سنگین آئینی، سیاسی، معاشی بحران سے دوچار ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال معیشت، پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن، میڈیا سمیت دیگر اداروں کو یرغمال بنایا، اب مہنگائی، غربت اوربھوک سے پسی عوام کو اپنے غیرآئینی اقتدار کے ذریعے یرغمال بنایا ہوا ہے۔