فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر

لاہور:پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرنے اجلاس 6 کی بجائے 16 اپریل تک موخرکرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفیٰ کے بعد نئے سربراہ کے انتخاب کیلیے ووٹنگ کا عمل پنجاب اسمبلی میں کل ہونا تھا، لیکن اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث توڑ پھوڑکی گئی جس کی مرمت کیلیے وقت درکارہوگا جس کے پیش نظراجلاس کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔

واضع رہے کہ پنجاب میں گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔