اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔فائل فوٹو
اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔فائل فوٹو

حکومت کی تبدیلی۔اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی

کراچی:تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد صورتھال میں بہتری آنا شروع ہو گئی، آج اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی اور نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے ،جبکہ ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا توانڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پرتھا جس میں شیئرز کا لین دین شروع ہونے کے بعد مسلسل اضافہ ہوتا رہا ،اب تک انڈیکس میں 1700 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ہواہے اور 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 46 ہزار 144 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معطل کر دیا گیاہے ۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 228,857,846 شیئرز کی خریدو فروخت ہوئی جس کی مالیت 10,605,517,569 روپے رہی ۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالرکی مسلسل گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، ڈالر 1.57روپے کمی سے 183.11روپے کا ہوگیا۔