شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن و دیگر سے ملاقات،کابینہ کی تشکیل پرمشاورت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف  مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پرگئے اور ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں کابینہ کی تشکیل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،انہوں دیگر اتحادی رہنمائوں سے بھے ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کیلیے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں مولانا اسعد محمود نے ان کا استقبال کیا، وزیر اعظم  شہباز شریف نے حمایت کرنے پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں  کابینہ کی تشکیل سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی جبکہ مولانا فضل الرحان سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔

اسکے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے سردار اختر مینگل، ڈاکٹر خالد مگسی، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی سے بھی ملاقات کی اور وزیراعظم کے منصب پر اپنی نامزدگی، حمایت میں ووٹ اور تعاون پر فرداً فرداً سب قائدین، رہنماؤں، اراکین قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

اتحادی جماعتیں اپنے وزراء کے نام وزیر اعظم کو جلد بھجوا دیں گے۔