نوازشریف اوراسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ

اسحاق ڈار پاسپورٹ کے اجراکے بعد وطن واپس آ ئیں گے ۔

               
April 12, 2022 · قومی
عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔فائل فوٹو

عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اوراسحاق ڈارکی واپسی کیلیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، نوازشریف اوراسحاق ڈارکے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، دونوں کے پاسپورٹ کی معیادختم ہو چکی ہے ، اسحاق ڈاراورنوازشریف کے نئے پاسپورٹ کیلیے درخواست تیارکرلی گئی ہے ، اسحاق ڈار پاسپورٹ کے اجراکے بعد وطن واپس آ ئیں گے ۔