برطرفی کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔فائل فوٹو
برطرفی کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے 5وزرا برطرف کر دیے

مظفرآباد:وزیرا عظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے 5وزرابرطرف کر دیے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق برطرف ہونے والوں میں سینئر وزیر سردار تنویرالیاس، عبدالماجدخان ،علی شان سونی شامل ہیں ، ان کے علاوہ خواجہ فاروق اوراکبرابراہیم کو بھی برطرف کیا گیا ہے ۔وزرا کو مس کنڈیکٹ ، بدعنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی جس کے بعد عبدالقیوم نیازی نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی ، عمران خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو استعفیٰ دینے سے روک دیا تھا ۔