پنجاب میں عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دیںگے، سابق وزیراعظم( فائل فوٹو)
پنجاب میں عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دیںگے، سابق وزیراعظم( فائل فوٹو)

عمران خان منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کیلیے سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف منحرف ارکان کو تاحیات نااہل کرانے کیلیے  سرگرم ہو گئے ، عمران خان نے منحرف ارکان کی تاحیات نا اہلی کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان کی نااہلی کیلیے آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت آئینی درخواست دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن ،اسپیکر قومی اسمبلی ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں  استدعا کی گئی ہے کہ منحرف ارکان کی نا اہلی تاحیات قرار دی جائے ،جو رکن پارٹی کو چھوڑنا چاہتاہے وہ پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پارٹی سے منحرف ہونے والے ارکان صادق و امین نہیں رہے ، سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں انحراف کرنے والوں کو ناسور قرار دے چکی ہے ، منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس ووٹ کو متنازع قرار دیا جائے ۔