آپ کا کردارہی آپ کو مرد بناتا ہے۔فائل فوٹو
آپ کا کردارہی آپ کو مرد بناتا ہے۔فائل فوٹو

قاسم سوری نے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظورکرلیے

اسلام آباد:قائم مقام  اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظورکرلیے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بطورقائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کرلیے۔

ٹوئٹرپرجاری  بیان میں قاسم  سوری نے کہا کہ بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے125ارکان قومی اسمبلی کے استعفے موصول ہوئے تھے جن میں سے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولزاورضابطے کے تحت منظورکرلیا گیا ہے۔