این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو
این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کل عدالت طلب

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی اور(ق) لیگ کی درخواست پر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو کل عدالت طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد حسن نے ڈپٹی اسپیکرکےاختیارات بحال کرنے کے فیصلے کے خلاف (ق) لیگ اور پرویزالٰہی کی اپیلوں پر سماعت کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ سنگل بینچ نےڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کیے،  پرویز الٰہی خود امیدوار تھے اس لیے انہوں نے اپنے اختیارات ڈپٹی اسپیکر کو دیے، اسمبلی میں جھگڑا ہوا تو ڈپٹی اسپیکرنے اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کردیا، توڑ پھوڑ ہوئی اس لیے ڈپٹی اسپیکر نےاجلاس 16 اپریل کو کرانےکا حکم دیا۔

علی ظفرنے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرنےاجلاس خود کرانے کے لیے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکی، ڈپٹی اسپیکر اب جانبدار ہو چکے ہیں، ان کی زیر نگرانی میں انتخاب شفاف نہیں ہوسکتا۔

علی ظفر کے دلائل پرعدالت نے کہا کہ آئین ڈپٹی اسپیکر کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے اجلاس کی صدارت سے نہیں روکتا، عدالت نے دیکھنا ہے ڈپٹی اسپیکر کیوں عدالت آئے، ان کی استدعا کیا تھی، ہو سکتا ہے ڈپٹی اسپیکر سمجھ رہے ہوں کہ ان کے  پاس اختیار آیا ہے تو وہ اسے استعمال کرنا چاہ رہے ہوں۔

عدالت نے کہا کہ بہتر ہے کہ دوسرے فریق کو بھی کل کے لیے بلالیں۔بعد ازاں عدالت  نے درخواس پر سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزار ی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

واضع رہے کہ ڈپٹی اسپیکرکے اختیارات بحال کرنے کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائرکی گئی تھی جس میں دوست محمد مزاری اور سیکریٹری اسمبلی سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا۔درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ سنگل بینچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض پرغور ہی نہیں کیا، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض پر کوئی فیصلہ بھی نہیں کیا۔