مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے۔فائل فوٹو
مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے۔فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کا پنجاب میں بڑے جلسے کرنے کا فیصلہ

لاہور:مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی تی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے، ن لیگ نے عیدالفطر کے فوری بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسوں سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکمت عملی کے تحت مریم نواز، حمزہ شہباز عوامی محاذ جبکہ شہباز شریف حکومتی محاذ سنبھالیں گے۔