جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔فائل فوٹو
جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔فائل فوٹو

آرمی چیف کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے پروضاحت

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس  پی آر نے آرمی چیف کی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت دے دی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال  کیاکہ آرمی چیف وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں نہیں گئے تھے۔

صحافی کے سوال پر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ اس دن آرمی چیف  کی طبیعت ٹھیک  نہیں تھی او ر وہ اس دن آفس بھی نہیں آئے تھے۔

واضح  رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت نہیں کی تھی۔