شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات

لاہور:شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور جمیل احمد کواے اینڈ پی ڈویژن نیب ہیڈ کواٹر بھجوا دیا گیاہے ، تبادلے کا نوٹیفکیشن چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کیا گیا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے شہزاد سلیم کی شہرت ہوئی۔ ان کا چند ماہ قبل لاہور سے تبادلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ رخصت پر چلے گئے تھے۔

ابھی رخصت باقی تھی لیکن انہوں نے گزشتہ روز دوبارہ جوائیننگ دی اورآج لاہور کے دوبارہ ڈی جی تعینات ہوگئے ۔