قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 18اپریل کی صبح 10:30بجے مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 18اپریل کی صبح 10:30بجے مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

آزاد کشمیر۔نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلیے پولنگ ساڑھے 4بجے ہوگی

مظفرآباد:آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ،نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلیے پولنگ ساڑھے 4بجے ہوگی ۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی آج 2بج کر 45منٹ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق درست قرار دیے جانے والے امیدواروں کی فہرست ساڑھے 3بجے آویزاں کی جائیگی ،کاغذات نامزدگی آج شام 4بجے تک واپس لیے جا سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے امیدواروں کی حتمی فہرست سوا 4بجے تک آویزا ں کی جائیگی جبکہ نئے وزیراعظم کیلیے پولنگ ساڑھے 4بجے ہو گی ۔