سندھ کا گورنر ایم کیو ایم اور پنجاب کا پیپلزپارٹی سے ہوگا۔فائل فوٹو
سندھ کا گورنر ایم کیو ایم اور پنجاب کا پیپلزپارٹی سے ہوگا۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کی تشکیل۔اتحادی جماعتوں کے لیے آج افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد:وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے لیے آج افطار ڈنر میں وفاقی کابینہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں آج افطار ڈنر دیں گے، جس میں وفاقی کابینہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ افطار ڈنر میں تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی پیپلزپارٹی سے ہوگا، راجہ پرویز اشرف سپیکر کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جے یو آئی سے ہوگا۔ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی، باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2 ، 2 وزارتیں دی جائے گی، اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی جبکہ آزاد اراکین کو بھی وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کا گورنرایم کیو ایم اور پنجاب کا پیپلزپارٹی سے ہوگا جبکہ کے پی کے کا گورنر جے یو آئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہوگا۔