عدالت عالیہ نے درخواست پیرکو سماعت کے لیے مقررکردی۔فائل فوٹو
عدالت عالیہ نے درخواست پیرکو سماعت کے لیے مقررکردی۔فائل فوٹو

نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آبا ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے حکومت کو روکنے اور وطن واپس پر انہیں گرفتار کرنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

درخواست گزار نعیم حیدر نے ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ اور ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹ کے ذریعے دائر درخواست میں نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، حکومت کو انہیں سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے۔انہوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ درخواست پرآج ہی سماعت کرکے نواز شریف کی وطن واپسی پرگرفتاری کا حکم دیا جائے۔درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا۔

بعد ازاں عدالت عالیہ نے درخواست پیرکو سماعت کے لیے مقرر کی جس پراسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے ایک روز بعد ہی نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔