قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 18اپریل کی صبح 10:30بجے مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 18اپریل کی صبح 10:30بجے مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل طلب

مظفر آباد:آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ کی ہدایات پرعمل درآمد کے لیے صدر آزاد کشمیر نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 18اپریل کی صبح 10:30بجے مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اپنے خلاف عدم اعتماد آنے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد عدم اعتماد کے لیے طلب شدہ اجلاس میں نئے قائد ایوان کے انتخابی پراسس کو عدلیہ نے روک دیا تھا۔