گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔فائل فوٹو
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔فائل فوٹو

ابھی فیصلہ نہیں کیا،پنجاب کے وزیراعلیٰ کا حلف کس نے لینا ہے۔ گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا پنجاب کے وزیراعلیٰ کا حلف کس نے لینا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے، سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے میرے  آفس میں جمع کرادی ہے، رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا حلف کس نے لینا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے، چوہدری پرویزالہی نے وضع داری کے ساتھ ایوان چلایا، افسوس ہوا کہ جو ان کے ساتھ کل سلوک ہوا، میں نے خود عدلیہ کی آزادی کے لیے ڈنڈے کھائے ہیں، اب سب کا کردار قوم کے سامنے ہے۔