آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو
آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کل ہوں گے

واشنگٹن:پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کل واشنگٹن میں نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے  مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا بھی امکان ہے، مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کوایک ارب ڈالرکی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔