عوام کوان کی دہلیزپرعلاج کی سہولیات میسر ہونگی۔مریم اورنگزیب

اسلام ٓاباد:مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ چلاس کےعوام کوان کی دہلیزپرعلاج کی بہترین سہولیات میسرہوں گی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے  دیا مر بھاشا ڈیم تعمیراتی سائٹ کادورہ  کیا، اس دوران انہوں نے چلاس کےشہریوں کیلیےعلاج،ادویات فراہمی کیلیے ہسپتال کےقیام کی ہدایت کی ،علاقےکےعوام کوعلاج کیلئےاسلام آبادکاسفرنہیں کرناپڑےگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  ٹریفک کورواں رکھنے کیلیے بابو سر ٹاپ ٹنل سےمتعلق احکامات جاری کئے ہیں ،  دیامربھاشاڈیم کو 2029 کی  بجائے  2026 میں مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے ۔