حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان شامل ہیں۔فائل فوٹو
حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان شامل ہیں۔فائل فوٹو

38 رکنی وفاقی کابینہ نے  حلف اٹھایا لیا

اسلام آباد:ن لیگ اوراتحادیوں پرمشتمل متحدہ حکومت کی 38 رکنی وفاقی کابینہ نے  حلف اٹھایا لیا ، کابینہ کے 31 وزرا ، 3 تین وزرائے مملکت اور تین مشیروں نے حلف لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھانے والی ابتدائی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں۔ان کے علاوہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل نہیں ۔

نئی وفاقی کابینہ سے قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا، تقریبِ حلف برداری ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔

حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزراء میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، نوید قمر، خورشید شاہ، شیری رحمٰن، شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل، مولانا اسعد محمود، طلحہٰ محمود، فیصل سبزواری، امین الحق، محمد اسرارترین،عابد حسین، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، مرتضیٰ جاوید عباسی، ریاض حسین پیر زادہ شامل ہیں۔

قمرزمان کائرہ،عون چوہدری اورانجینئرامیر مقام نے مشیر،جبکہ حنا ربانی کھر، عائشہ غوث پاشا اور عبد الرحمٰن کانجو نے وزرائے مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔