پی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ق) کے9رہنما ضمانت کیلیے عدالت پہنچ گئے

لاہور:پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرپرحملے اورتوڑ پھوڑ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )اور مسلم لیگ (ق) کے 9 رہنماؤں نےعبوری ضمانت کیلیے سیشن کورٹ میں درخواست دائرکردی ۔

درخواست دائرکرنے والوں میں عماریاسر،شہبازاحمد،وارث عزیز، مہندرسنگھ،خیال احمد،شجاعت نواز،ملک ندیم عباس ،علی رضا خاکوانی اورعمرفاروق شامل ہیں ۔

خیال رہے کہ مذکورہ بالا افراد کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑاورڈپٹی اسپیکرپرتشدد کرنے کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج ہے ۔