وہ عالمی غذائی تحفظ سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ  سلامتی کونسل برائے خوراک و سلامتی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔فائل فوٹو
وہ عالمی غذائی تحفظ سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ  سلامتی کونسل برائے خوراک و سلامتی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔فائل فوٹو

اتحادی جماعتوں کے مابین اختلافات پیدا ہو گئے

اسلام آباد: اتحادی جماعتوں کے مابین اختلافات پیدا ہو گئے ، پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ کے درمیان تاحال معاملات مکمل طور پر طے نہیں ہو پائے ہیں جس کیلیے اب بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف سے بات چیت کرنے کیلیے لندن جانے کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اختلافی معاملات پر ہاتھ اٹھا لیے ہیں ، پیپلز پارٹی صدر مملکت ، چیئرمین سینیٹ اورگورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے جس پر شہبازشریف کے ساتھ معاملات مکمل طور پر طے نہیں ہو پا رہے ہیں، اختلا ف کے باعث بلاول بھٹو زرداری نے اب نوازشریف سے ملاقات کیلیے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ آج رات لندن روانہ ہوں گے جہاں نوازشریف سے ملاقات میں اختلافی معاملات پر بات کریں گے ۔