شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس صبح 10 بجے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔
April 19, 2022 · قومی
اسلام ٓٓباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا۔
ہم نیوز کے مطابق نئی حکومت کے تحت اورنئی کابینہ کی تشکیل کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پہلا کابینہ کا اجلاس کل بلایا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس بدھ کو صبح 10 بجے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں منعقد ہو گا،شہباز شریف کابینہ ارکان کوعوام کی فلاح کیلیے تیز رفتاری سے کام کرنے کی ہدایت کریں گے۔