فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس کردی

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے حلف کے لیے حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قرار دے کر واپس کردی ہے ۔

رجسٹرار آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست کے ساتھ مطلوبہ مکمل دستاویزات منسلک نہیں تھیں۔

واضح رہے کہ آج صبح ہی لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

دستاویزات مکمل کرکے دوبارہ درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے کل دوبارہ درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔