کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے، وفاقی وزیر خزانہ (فائل فوٹو)
کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے، وفاقی وزیر خزانہ (فائل فوٹو)

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔ آج رات امریکا روانہ ہو جائیں گے،آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک کیلیےآپ کی بہت قربانیاں ہیں، عدم اعتماد کے نتیجے میں اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی عطا فرمائی، ہمارا اتحاد ذاتی پسند و ناپسند سے بالاترہوکرقوم کی خدمت کرے گا۔