شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔فائل فوٹو

پنجاب میں آئینی بحران۔چیف سیکریٹری کا گورنر کا حکم ماننے سے انکار

اسلام آباد:گورنر پنجاب  نے پرنسپل سیکریٹری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے پرنسپل سیکریٹری کا تبادلہ کرنے سے انکار کردیا۔

گورنر پنجاب  نے پرنسپل سیکریٹری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھا۔  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے  پرنسپل سیکرٹری راشد منصورکی جانب سے لکھے گئے خط  کی تحقیقات کا حکم دیا۔

گورنر پنجاب نے خط میں آگاہ کیا کہ  پرنسپل سیکریٹری کی جگہ اسپشل سیکریٹری عمر سعید کو اضافی چارج دیا جا رہا ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کا تبادلہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے جواب دیا کہ پرنسپل سیکریٹری  نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کراپنی ذمے داری نبھائی۔

ان کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری تھی کہ آئین کی خلاف ورزی پر گورنر پنجاب کو آگاہ کرتا جو انہوں نے کیا۔پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے اٹھائے جانے والا اعتراضات درست تھے۔