دادو آتشزدگی۔ وفاقی حکومت نے ایک کروڑ روپے امداد جاری کر دی

اسلام آباد:وزیراعظم کو دادو میں فیض محمد دریانی چانڈیو گاؤں میں آگ لگنے کےواقعے کی رپورٹ پیش کر دی گئی ، وفاقی حکومت کی طرف سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وزیراعظم نے  ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن امداد فراہم رکھنے کی ہدایات جاری کی،اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے،زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔