شرجیل انعام میمن کو وزیربنا دیا گیا

کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قاد ر شاہ کا نام سند ھ کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیاہے اورشرجیل انعام میمن کو بطور وزیر کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل انعام میمن کل وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔انہیں محکمۂ اطلاعات سندھ کا قلم دان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔