انٹر بینک میں ڈالر186 روپے97 پیسے پر بند

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے 1 روپے 5 پیسے مہنگا ہو گیا، ٹریڈنگ کے اختتام پر 186 روپے97 پیسے پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صبح کے اوقات کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1روپے8پیسے اضافے سے 187روپے ہو گئی، بعد ازاں لین دین کے دوران 20 پیسے مزید بڑھنے پر ڈالر ریٹ 187 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر 186 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چندروز سے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، 5 دن میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے سے 188 روپے پر فروخت ہوا۔