طارق فاطمی کے مشیر برائے خارجہ امور کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
طارق فاطمی کے مشیر برائے خارجہ امور کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

طارق فاطمی سے عہدہ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد:حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی سے مشیر برائےخارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

گزشتہ روز طارق فاطمی کے مشیر برائے خارجہ امور کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔اب طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے تاہم ان سے خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ طارق فاطمی سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما احسان مزاری کی وزارت تبدیل کر دی۔ وزیر اعظم نے احسان مزاری سے وزارت انسانی حقوق کا قلم دان واپس لے کر انہیں بین الصوبائی رابطہ کا وزیر بنا دیا۔